نئی دہلی،18فروری(ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات کی اور جے این یو کے طلبہ لیڈر کنہیا کمار کی گرفتاری کے بعد دارالحکومت میں مسلسل ہونے والے پر تشدد واقعات اور امن و قانون کے علاوہ دیگر حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔
مسٹر کیجریوال اپنی کابینی
رفقاء کے ساتھ مسٹر پرنب مکھرجی سے راشٹریہ پتی بھون میں ملاقات کی۔
صدر جمہوریہ سے ملاقات کے بعد انہوں نے راشٹریہ پتی بھون کے باہر موجود نامہ نگاروں سے بات چیت میں جے این یو کے واقعہ پر یونیورسٹی کے طالب علموں کے خلاف کی گئی کارروائی اور پٹیالہ ہاؤس عدالت میں وکلاء کے ہنگامے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اس کے لئے مرکزی حکومت اور پولس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔